October 24, 2026

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 205

وَإِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ

اور جب اٹھ کر جاتا ہے تو زمین میں اس کی دوڑ دھوپ اس لئے ہوتی ہے کہ وہ اس میں فساد مچائے اور فصلیں اور نسلیں تباہ کرے ۔ حالانکہ اﷲ فساد کو پسند نہیں کرتا

آیت  205:  وَاِذَا تَوَلّٰی سَعٰی فِی الْاَرْضِ :   «اور جب وہ پیٹھ پھیر کر جاتا ہے تو زمین میں بھاگ دوڑ کرتا ہے»

       لِیُفْسِدَ فِیْہَا وَیُہْلِکَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ :   «تاکہ اس میں فساد مچائے اور کھیتی اور نسل کو تباہ کرے۔ »

      یہ لوگ جب آپ کے پاس سے ہٹتے ہیں تو ان کی ساری بھاگ دوڑ اس لیے ہوتی ہے کہ زمین میں فساد مچائیں اور لوگوں کی کھیتیاں اور جانیں تباہ و برباد کریں۔

       وَاللّٰہُ لاَ یُحِبُّ الْفَسَادَ :   «اور اللہ تعالیٰ کوفساد بالکل پسند نہیں ہے۔ » 

UP
X
<>