June 22, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 110

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور (یادرکھو کہ) جو بھلائی کا عمل بھی تم خود اپنے فائدے کیلئے آگے بھیج دو گے اس کو اﷲ کے پاس پاؤ گے ۔ بیشک جو عمل ھی تم کرتے ہو اﷲ اسے دیکھ رہا ہے

 آیت 110:    وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ:   اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو۔  

             وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللّٰہِ:   اور جو بھلائی بھی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ  گے۔  

            جو مال تم اللہ کی راہ میں خرچ کر رہے ہو وہ اللہ کے بینک میں جمع  (deposit)ہو جاتا ہے اور مسلسل بڑھتا رہتا ہے۔ لہٰذا اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

              اِنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ:   یقینا جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔  

UP
X
<>