June 23, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 100

أَوَكُلَّمَا عَاهَدُوا عَهْدًا نَبَذَهُ فَرِيقٌ مِنْهُمْ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

یہ آخر کیا معاملہ ہے کہ ان لوگوں نے جب کوئی عہد کیا، ان کے ایک گروہ نے اسے ہمیشہ توڑ پھینکا؟ بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ایمان لاتے ہیں نہیں

آیت 100:    اَوَکُلَّمَا عٰہَدُوْا عَہْدًا:   تو کیا ( ہمیشہ ایسا ہی نہیں ہوتا رہا ہے کہ) جب کبھی بھی انہوں نے کوئی عہد کیا  

            اللہ سے، کوئی میثاق کیا یا اللہ کے رسولوں سے کوئی عہد کیا ۔

              نَّـبَذَہ فَرِیْقٌ مِّنْہُمْ:   ان میں سے ایک گروہ نے اسے اٹھا کر پھینک دیا۔  

              بَلْ اَکْثَرُہُمْ لاَ یُؤْمِنُوْنَ:  بلکہ ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو یقین نہیں رکھتے۔  

            ان کی اکثریت ایمان و یقین کی دولت سے تہی دامن ہے۔

            یہی حال آج اُمت ِ مسلمہ کا ہے کہ مسلمان توسب ہیں،  لیکن ایمانِ حقیقی،  ایمانِ قلبی  یعنی یقین والا ایمان کتنے لوگوں کو حاصل ہے؟:  ڈھونڈ اب ان کو چراغِ رُخِ زیبا لے کر!

UP
X
<>