August 12, 2025

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 67

اَوَلَا يَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَـيْئَا

کیا اس انسان کویہ بات یاد نہیں آتی کہ ہم نے اُسے اُس وقت پیدا کیا تھا جب وہ کچھ بھی نہیں تھا؟

 آیت ۶۷:  اَوَلَا یَذْکُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ یَکُ شَیْئًا:    «کیا انسان یہ بات یاد نہیں کرتا کہ ہم نے ہی اسے پیدا کیا تھا اس سے پہلے جبکہ وہ کچھ بھی نہیں تھا!»

            آج جو انسان حیران ہو کر پوچھتا ہے کہ بھلا مر جانے کے بعد میں پھر سے کیسے زندہ کر کے اٹھا کھڑا کیا جاؤں گا، کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ اللہ نے اسے اس وقت ایک انسان کی صورت میں پیدا کیا تھا جب وہ کچھ بھی نہیں تھا۔ تو اب اللہ کے لیے اسے دوبارہ زندہ کر دینا کیونکر مشکل ہو گا؟

UP
X
<>