August 21, 2025

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 77

سُنَّةَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيْلًا 

یہ ہمارا وہ طریقِ کار ہے جو ہم نے اپنے اُن پیغمبروں کے ساتھ اختیار کیا تھا جو ہم نے تم سے پہلے بھیجے تھے۔ اور تم ہمارے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے

 آیت ۷۷:  سُنَّۃَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَکَ مِنْ رُّسُلِنَ:   «یہی (ہمارا) طریقہ رہا اُن کے باب میں جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا اپنے رسولوں میں سے»

            یعنی آپ سے پہلے جتنے بھی رسول آئے ان کے بارے میں ہمارا قاعدہ اور قانون یہی رہا ہے کہ رسول کی ہجرت کے بعد متعلقہ قوم پر سے اللہ کی اَمان اٹھا لی جاتی ہے اوراس کے بعد وہ قوم بہت جلد عذاب کی گرفت میں آ جاتی ہے۔  

              وَلاَ تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِیْلاً:   «اور آپ ہمارے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔» 

UP
X
<>