July 8, 2025

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 79

قَالَ مَعَاذَ اللَّهِ أَن نَّأْخُذَ إِلاَّ مَن وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِندَهُ إِنَّآ إِذًا لَّظَالِمُونَ

یوسف نے کہا : ’’ اس (نا انصافی) سے میں اﷲ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جس شخص کے پاس سے ہماری چیز ملی ہے، اُس کو چھوڑ کر کسی اور کو پکڑ لیں ۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو یقینی طور پر ہم ظالم ہوں گے۔ ‘‘

 آیت ۷۹:  قَالَ مَعَاذَ اللّٰہِ اَنْ نَّاْخُذَ اِلاَّ مَنْ وَّجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَہٓ اِنَّآ اِذًا لَّظٰلِمُوْنَ: « یوسف نے فرمایا :اللہ کی پناہ اس بات سے کہ ہم پکڑ لیں کسی اور کو اُس شخص کے بجائے جس کے پاس سے ہم نے اپنا مال برآمد کیا ہے، یقینا اس صورت میں تو ہم ظالم ہوں گے۔»

UP
X
<>