July 15, 2025

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 49

ثُمَّ يَأْتِي مِن بَعْدِ ذَلِكَ عَامٌ فِيهِ يُغَاثُ النَّاسُ وَفِيهِ يَعْصِرُونَ 

پھر اُس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا جس میں لوگوں پر خوب بارش ہوگی، اور وہ اس میں انگور کا شیرہ نچوڑیں گے۔ ‘‘

 آیت ۴۹:  ثُمَّ یَاْتِیْ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ عَامٌ فِیْہِ یُغَاثُ النَّاسُ وَفِیْہِ یَعْصِرُوْنَ: « پھر آئے گا اس کے بعد ایک سال کہ اس میں خوب بارشیں ہوں گی لوگوں پر اور اس میں وہ (انگور کا) رس نچوڑیں گے۔»

            جب خوب بارشیں ہوں گی تو انگور کی بیلیں خوب پھلیں پھولیں گی، انگور کی پیداوار بھی خوب ہو گی، لوگ خوب انگور نچوڑ یں گے اور شراب کشید کریں گے۔ 

UP
X
<>