قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 90
وَاسْتَغْفِرُواْ رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُواْ إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ
تم اپنے رَبّ سے معافی مانگو، پھر اسی کی طرف رُجوع کرو۔یقین رکھو کہ میرا رَبّ بڑا مہربان، بہت محبت کرنے والا ہے۔ ‘‘
آیت ۹۰: وَاسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَیْہِ اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّدُوْدٌ: «اور استغفار کرو اپنے رب سے، پھر اس کی طرف رجوع کرو۔ یقینا میرا رب رحیم بھی ہے، محبت فرمانے والا بھی۔ »
اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو اور اُس کی طرف پلٹ آؤ۔ اُس کی عبادت اور اطاعت شعاری اختیار کرو تو تم اس کے دامن ِرحمت کو اپنے لیے وسیع پاؤ گے۔ وہ انتہائی رحم کرنے والا اور اپنی مخلوق سے محبت رکھنے والا ہے۔