قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 79
قَالُواْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِي بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ
کہنے لگے : ’’ تمہیں معلوم ہے کہ تمہاری بیٹیوں سے ہمیں کچھ مطلب نہیں ، اور تم خوب جانتے ہو کہ ہم کیا چاہتے ہیں ؟ ‘‘
آیت ۷۹: قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِکَ مِنْ حَقٍّ وَاِنَّکَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ: «انہوں نے کہا کہ تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ تمہاری ان بیٹیوں پر ہمارا کوئی حق نہیں ہے، اور تم خوب جانتے ہو جو ہم چاہتے ہیں۔ »
قوم کے لوگوں نے کہا کہ اب آپ اِدھر اُدھر کی باتیں مت کیجیے، آپ خوب سمجھتے ہیں کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد کیا ہے۔