قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 72
قَالَتْ يَا وَيْلَتَى أَأَلِدُ وَأَنَاْ عَجُوزٌ وَهَذَا بَعْلِي شَيْخًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ
وہ کہنے لگیں : ’’ ہائے ! کیا میں اس حالت میں بچہ جنوں گی کہ میں بوڑھی ہوں ، اور یہ میرے شوہر ہیں جو خود بڑھاپے کی حالت میں ہیں ؟ واقعی یہ تو بڑی عجیب بات ہے ! ‘‘
آیت ۷۲: قَالَتْ یٰوَیْلَتٰٓی أَاَلِدُ وَاَنَا عَجُوْزٌ وَّہٰذَا بَعْلِیْ شَیْخًا اِنَّ ہٰذَا لَشَیْئٌ عَجِیْبٌ: «اُس نے کہا : ہائے میری شامت !کیا اب میں بچہ جنوں گی جبکہ میں نہایت بوڑھی ہو چکی ہوں اور یہ میرے شوہر بھی بوڑھے ہیں! یہ تو بہت عجیب بات ہے۔ »