April 30, 2025

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 8

أُوْلَئِكَ مَأْوَاهُمُ النُّارُ بِمَا كَانُواْ يَكْسِبُونَ 

اُن کا ٹھکانا اپنے کرتوت کی وجہ سے دوزخ ہے

 آیت :۸  اُولٰٓئِکَ مَاْوٰہُمُ النَّارُ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ:  «یہی وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانہ آگ ہے، اپنی اس کمائی کے سبب جو وہ کر رہے ہیں۔»

            جس شخص نے اپنی پوری دُنیوی زندگی میں نہ اللہ کی طرف رجوع کیا اور نہ آخرت ہی کی کچھ فکر کی، ساری عمر، بابر بہ عیش کو ش کہ عالم دوبارہ نیست، جیسے نعرے کو اپنا ماٹو بنائے رکھا، حلال و حرام اور جائز وناجائز کی قیود سے بے نیاز ہو کر جھوٹی مسرتیں اور عارضی خوشیاں جہاں سے ملیں، جس قیمت پر ملیں حاصل کر لیں، تو ایسے شخص کا آخری ٹھکانہ آگ کے سوا بھلا اور کہاں ہو سکتا ہے!

UP
X
<>