قرآن کریم > الـطارق
•
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
قسم ہے بارش بھرے آسمان کی
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
اور پھوٹ پڑنے والی زمین کی
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
کہ یہ (قرآن) ایک فیصلہ کن بات ہے
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
بیشک یہ (کافر لوگ) چالیں چل رہے ہیں
وَأَكِيدُ كَيْدًا
اورمیں بھی اپنی چال چل رہا ہوں
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا
لہٰذا (اے پیغمبر !) تم ان کافروں کو ڈھیل دو، انہیں تھوڑے دنوں اپنے حال پر چھوڑ دو