قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 86
وَإِذَآ أُنزِلَتْ سُورَةٌ أَنْ آمِنُواْ بِاللَّهِ وَجَاهِدُواْ مَعَ رَسُولِهِ اسْتَأْذَنَكَ أُوْلُواْ الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَقَالُواْ ذَرْنَا نَكُن مَّعَ الْقَاعِدِينَ
اورجب کوئی سورت یہ حکم لے کر نازل ہوتی ہے کہ : ’’ اﷲ پر ایمان لاؤ، اور اُس کے رسول کی رفاقت میں جہاد کر و ‘‘ تو ان (منافقوں ) میں سے وہ لوگ جو صاحبِ استطاعت ہیں ، تم سے اجازت مانگتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ ہمیں بھی اُن لوگوں میں شامل ہونے دیجئے جو (گھر میں ) بیٹھے رہیں گے
آیت 86: وَاِذَآ اُنْزِلَتْ سُوْرَۃٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَجَاہِدُوْا مَعَ رَسُوْلِہِ اسْتَاْذَنَکَ اُولُوا الطَّوْلِ مِنْہُمْ: ‘‘اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ ایمان لاؤ اللہ پر اور جہاد کرو اُس کے رسول کے ساتھ مل کر تو رخصت مانگتے ہیں آپ سے مقدرت والے بھی‘‘
وَقَالُوْا ذَرْنَا نَـکُنْ مَّعَ الْقٰعِدِیْنَ: ‘‘اورکہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑدیجیے کہ ہم بیٹھ رہنے والوں میں شامل ہو جائیں۔‘‘