قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 129
فَإِن تَوَلَّوْاْ فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
پھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو (اے رسول ! ان سے) کہہ دو کہ : ’’ میرے لئے اﷲ کافی ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے، اور وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے۔‘‘
آیت ۱۲۹: فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ: ‘‘پھر بھی اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو (اے نبی!) کہہ دیجیے کہ میرے لیے اللہ کافی ہے‘ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘
عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ: ‘‘اُسی پر میں نے توکل کیا اور وہ بہت بڑے عرش کا مالک ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ کے عرش کی کیفیت اور عظمت ہمارے تصور میں نہیں آ سکتی۔
****بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم ونفعني وایاکم بالآیات والذکر الحکیم****