قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 11
فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ الصَّلاَةَ وَآتَوُاْ الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَنُفَصِّلُ الآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
لہٰذا اگر یہ توبہ کرلیں ، اور نماز قائم کریں ، اور زکوٰۃ اداکریں ، تو یہ تمہارے دینی بھائی بن جائیں گے۔ اور ہم احکام کی یہ تفصیل اُن لوگوں کیلئے بیان کر رہے ہیں جو جاننا چاہیں
آیت ۱۱: فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَاِخْوَانُکُمْ فِی الدِّیْنِ: ‘‘پھر بھی اگر وہ توبہ کرلیں‘ نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں۔‘‘
اللہ نے ان کے لیے اب بھی توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔ اب بھی اگر وہ اسلام قبول کر لیں اور شعارِ دینی کو اپنا لیں تو وہ تمہاری دینی برادری میں شامل ہو سکتے ہیں۔
وَنُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ: ‘‘اور ہم اپنی آیات کی تفصیل بیان کر رہے ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔‘‘