قرآن کریم > التكوير >sorah 81 ayat 22
وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ
اور (اے مکہ والو !) تمہارے ساتھ رہنے والے یہ صاحب (یعنی حضرت محمد ﷺ) کوئی دیوانے نہیں ہیں
آيت 22: وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ: «اور تمهارے يه ساتھى (محمد صلى الله عليه وسلم) كوئى مجنون نهيں هيں۔»
زير مطالعه آيات سورة النجم كى ابتدائى آيات كے ساتھ خصوصى مناسبت اور مشابهت ركھتى هيں۔ وهاں بھى اس مضمون كا آغاز ستارے كى قسم (والنجم) سے هوا هے اور يهاں بھى اس موضوع پر بات شروع كرنے سے پهلے آيات 15 اور 11 ميں ستاروں كى قسميں كھائى گئى هيں۔ وهاں صاحبكم سے بات شروع هوكر حضرت جبرائيل عليه السلام كے ذكر تك آئى هے، جب كه يهاں حضرت جبرائيل كاذكر پهلے اور صاحبكم كا بيان بعد ميں آيا هے۔ وهاں حضرت جبرائيل كا ذكر شديد القوى كے لقب سے هوا هے جب كه يهاں ان كى شان ميں ذى قوة كے الفاظ آئے هيں۔