قرآن کریم > التكوير >sorah 81 ayat 16
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
جو چلتے چلتے دبک جاتے ہیں
آيت 16: الْجَوَارِ الْكُنَّسِ: «چلنے والے اور چھپ جانے والے ستاروں كى۔»
يعنى ايسے ستارے جو سيدھا چلتے چلتے پھر پيچھے هٹنا شروع هوجاتے هيں۔ ان آيات كى وضاحت كرتے هوئے مولانا شبير احمد عثمانى رحمه الله لكھتے هيں:
«كئى سياروں (مثلاً زحل، مشترى، مريخ، زهره، عطارد) كى چال اس ڈھب سے هے كه كبھى مغرب سے مشرق كو چليں، يه سيدھى راه هوئى، كبھى ٹھٹك كر الٹے پھريں اور كبھى سورج كے پاس آكر كتنے دنوں تك غائب رهيں۔»
بهر حال يه آيات آج كے ماهرين فلكيات كو دعوت تحقيق دے رهى هے كه وه جديد معلومات كى روشنى ميں ان الفاظ (الخنس اور الجوار الكنس) كے لغوى معانى كے ساتھ ستاروں كى دنيا كے رموز و حقائق كى مطابقت ڈھونڈنے كى كوشش كريں۔