قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 14
وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا
اور یہ کہ : ’’ ہم میں سے کچھ تو مسلمان ہوگئے ہیں ، اور ہم میں سے (اب بھی) کچھ ظالم ہیں ۔ چنانچہ جو اِسلام لاچکے ہیں ، انہوں نے ہدایت کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے
آيت 14: وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ: «اور يه كه هم ميں فرماں بردار بھى هيں اور بے انصافى كرنے والے بھى۔»
قَسَطَ (ثلاثى مجرد ميں) عدل اور ناانصافى دونوں معنوں ميں استعمال هوتا هے اور قاسط (اسم فاعل) كے معنى «نا انصاف» كے هوتے هيں، ليكن اَقْسَطَ (باب افعال) صرف عدل و انصاف كے معنى ميں مستعمل هے۔
فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُوْلَئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا: «تو جن لوگوں نے اطاعت قبول كرلى تو انهوں نے ڈھونڈ نكالى نيكى كى راه۔»