قرآن کریم > الـقـلـم >sorah 68 ayat 24
أَنْ لَا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِسْكِينٌ
کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس اُس باغ میں نہ آنے پائے
آيت 24: أَن لاَّ يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ: «كه ديكھو آج كوئى مسكين تمهارے باغ ميں هر گز داخل نه هونے پائے»۔
در اصل انھوں نے پھل اتارنے كے ليے منه اندھيرے جانے كا پروگرام بنايا هى اس ليے تھا تاكه ايسے مواقع پر آجانے والے غرباء و مساكين كو چكمه دے سكيں۔ ان كا كهنا تھا كه باغ پر سارا سال محنت هم نے كى هے، اس كى حفاظت كى هے، اب پھل اتارنے كے موقع پر هم اس ميں سے غرباء و مساكين كو كس ليے ديں؟ وه همارے كيا لگتے هيں؟ يه تھا ان كا اصل جرم جس كى ان كو سزا ملى۔ انسان كے كردار ميں ايسى پستى آخرت پر يقين نه هونے كى وجه سے آتى هے۔