قرآن کریم > الـملك >sorah 67 ayat 9
قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ كَبِيرٍ
وہ کہیں گے کہ ہاں بیشک ہمارے پاس خبردار کرنے والا آیا تھا، مگر ہم نے (اُسے) جھٹلا دیا، اور کہا کہ :’’ اﷲ نے کچھ نازل نہیں کیا، تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم بڑی بھاری گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔‘‘
آيت 9: قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءنَا نَذِيرٌ: «وه كهيں گے كيوں نهيں! همارے پاس خبر دار كرنے والا آيا تھا»۔
فَكَذَّبْنَا: «ليكن هم نے اسے جھٹلاديا»
وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِن شَيْءٍ: «اور هم نے كها كه الله نے كوئي شے نهيں اتارى۔»
هم نے اپنے رسولوں سے كها تھا كه الله تعالى نے تمهارى طرف كوئى كتاب وغيره نهيں بھيجى، بلكه هم نے تو انهيں يهاں تك كه ديا تھا كه:
إِنْ أَنتُمْ إِلاَّ فِي ضَلالٍ كَبِيرٍ: «تم تو كھلى گمراهى ميں مبتلا هوگئے هو۔»