June 15, 2025

قرآن کریم > الـملك >sorah 67 ayat 3

الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ

جس نے سات آسمان اُوپر تلے پیدا کئے۔ تم خدائے رحمن کی تخلیق میں کوئی فرق نہیں پاؤ گے۔ اب پھر سے نظر دوڑا کر دیکھو کیا تمہیں کوئی رخنہ نظر آتا ہے؟

آيت نمبر 3: الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا: «(وه الله كه) جس نے بنائے سات آسمان ايك دوسرے كے اوپر۔»

يه آيت آيات متشابهات ميں سے هے۔ ابھى تك انسان سات آسمانوں كى حقيقت نهيں جانتا۔

          مَّا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِن تَفَاوُتٍ: «تم ديكھ نهيں پاؤ گے رحمن كى تخليق ميں كهيں كوئى فرق۔»

اس كائنات كا نظام اور اس ميں موجود ايك ايك چيز كى تخليق اس قدر خوب صورت، محكم، مربوط اور كامل هے كه اس ميں كسى خلل نقص رخنے بد نظمى يا عدم تناسب كا كهيں شائبه تك نظر نهيں آتا۔ اس حقيقت كى گواهى نسل انسانى نے اپنے اجتماعى علم كى بنياد پر هر زمانے ميں دى هے۔ هر زمانے كے سائنس دانوں نے فلكيات، ارضيات، طبيعيات، حيوانيات، نباتات غرض سائنس كے تمام شعبوں ميں حيران كن تحقيقات كى هيں، ليكن آج تك كوئى ايك محقق يا سائنس دان يه نهيں كه سكا كه قدرت كى بنائى هوئى فلاں چيز ميں فلاں نقص هے يا يه كه فلاں چيز اگر ايسى كى بجائے ويسى هوتى تو زياده بهتر هوتي۔

          فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِن فُطُورٍ: «پھر لوٹاؤ نگاه كو، كيا تمهيں كوئى رخنه نظر آتا هے؟»

UP
X
<>