May 1, 2025

قرآن کریم > الـملك >sorah 67 ayat 15

هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ ذَلُولًا فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا مِنْ رِزْقِهِ وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو رام کر دیا ہے، لہٰذا تم اُس کے مونڈھوں پر چلو پھرو، اور اُس کا رزق کھاؤ، اور اُسی کے پاس دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے

آيت 15: هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ ذَلُولاً: «وهى هے جس نے تمهارے ليے بناديا هے زمين كو پست»

اس نے زمين كو تمھارے ماتحت اور تابع حكم كر ركھا هے۔

          فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا: «تو تم چلو پھرو اس كے كندھوں كے مابين»

زمين كے كندھوں سے مراد اس كے وه ميدان هيں جو انسان كو بهت وسيع اور كشاده نظر آتے هيں۔ جيسے چيونٹى اگر هاتھى كے كندھوں كے درميان چل پھر رهى هوگى تو ظاهر هے وه اس جگه كو بھت وسيع ميدان سمجھے گى۔

وَكُلُوا مِن رِّزْقِهِ وَإِلَيْهِ النُّشُورُ: «اور اس كے (ديے هوئے) رزق سے كھاؤ پيو، اور (ياد ركھو كه تم نے) اسى كى طرف زنده هوكر جانا هے۔»

UP
X
<>