April 30, 2025

قرآن کریم > الـتغابن >sorah 64 ayat 5

اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ ۡ فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ

کیا تمہارے پاس اُن لوگوں کے واقعات نہیں پہنچے جنہوں نے پہلے کفر اِختیار کیا تھا، پھر اپنے کاموں کا وبال چکھا، اور (آئندہ) ان کے حصے میں ایک دردناک عذاب ہے؟

آيت 5:  أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ:  «كيا تمهارے پاس خبريں آ نهيں چكى هيں ان لوگوں كى جنهوں نے كفر كيا تھا پهلے»

قومِ نوح، قومِ هود، قومِ صالح اور دوسرى اقوام كے واقعات مكى قرآن ميں بار بار دهرائے گئے هيں.

فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ:  «تو انهوں نے اپنے كيے كى سزا چكھ لى»

انهوں نے الله كے رسولوں كو جھٹلايا اور اس كفر كى پاداش ميں انهيں هلاك كر ديا گيا.

وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ:  «اور ان كے ليے دردناك عذاب بھى هے».

دنيا كى سزا بھگتنے كے بعد ان اقوام كے افراد ابھى تو عالمِ برزخ ميں هيں، ليكن ان كے ليے الله تعالى نے جو بڑا عذاب تيار كر ركھا هے وه بھى ان كا منتظر هے. اس بڑے عذاب كا سامنا انهيں آخرت ميں كرنا پڑے گا. اب اگلى آيت ميں ان كے كفر كے سبب كا تجزيه كيا جا رها هے:

UP
X
<>