July 27, 2025

قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 92

وَاَمَّآ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ الضَّالِّيْنَ

اور اگر وہ اُن گمراہوں میں سے ہو جو حق کو جھٹلانے والے تھے

آيت 92:  وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ:  «اور اگر وه تھا جھٹلانے والوں اور گمراهوں ميں سے».

يهاں يه نكته قابلِ توجه هے كه قبل ازيں دوسرے ركوع ميں جب اس گروه كا ذكر هوا تو وهاں ان لوگوں كو «اَيُّهَا الضَّالُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ» كهه كر مخاطب فرمايا گيا تھا، ليكن يهاں پر انهيں «الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ» كها گيا هے. يعنى يهاں پر الفاظ كى ترتيب بدل گئى هے، بظاهر اس كى توجيه يه سمجھ آتى هے كه سزا كے حوالے سے ان كے بڑے اور اصل جرم كا ذكر پهلے كيا گيا هے، حق كو جھٹلا دينے كے مقابلے ميں گمراهى نسبتًا چھوٹا جرم هے، كيوں كه كسى گمراه اور بھٹكے هوئے شخص كو اگر كوئى سيدھا راسته دكھا دے تو ممكن هے وه اسے قبول كر لے. ليكن جو حق كو جھٹلا دے اس كا سيدھے راستے پر گامزن هونا ممكن نهيں.

UP
X
<>