August 1, 2025

قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 84

وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ

اور اُس وقت تم (حسرت سے اُس کو) دیکھ رہے ہوتے ہو

آيت 84:  وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ:  «اور تم اس وقت ديكھ رهے هوتے هو».

ان آيات ميں ايك انسان كے وقتِ نزع كى كيفيت كا عبرت انگيز نقشه پيش كر كے دعوتِ فكر دى گئى هے كه ذرا سوچو! جب تم ميں سے كسى كى جان حلق ميں پھنسى هوتى هے، تم اس وقت كا تصور كرو جب تم ميں سے كسى كے بيٹے، كسى كے بھائى، كسى كے والد، كسى كى والده يا كسى كى بيوى پر نزع كا عالم طارى هوتا هے اور وه بے بسى كى تصوير بنے اپنے اس عزيز كى اس كيفيت كو ديكھ رها هوتا هے.

UP
X
<>