May 4, 2025

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 42

كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِيْزٍ مُّقْتَدِرٍ

اُنہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلادیا تھا، اس لئے ہم نے اُن کو ایسی پکڑ میں لیا جیسی ایک زبردست قدرت والے کی پکڑ ہوتی ہے

آيت 42:  كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا:  «انهوں نے همارى تمام نشانيوں كو جھٹلا ديا»

سوره بنى اسرائيل كى آيت: 101 ميں ان نشانيوں كى تعداد (9) بتائى گئى هے: (وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ).  «اور هم نے موسى كو نو كھلى نشانياں ديں». ان ميں دو نشانياں تو آپ كو ابتداء ميں عطا هوئيں تھيں: يعنى عصا كا اژدها بن جانا اور هاتھ كا چمك دار هو جانا. جب كه ساتھ نشانياں وه تھيں جن كا ذكر سورة الاعراف كے سولهويں ركوع ميں آيا هے. يه نشانياں قومِ فرعون پر وقتا فوقتا عذاب كى صورت ميں نازل هوتى رهيں.

    فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُقْتَدِرٍ:  «پھر هم نے انهيں پكڑا، ايك زبردست صاحبِ قدرت كا پكڑنا».

يعنى يه كوئى معمولى اور كمزور پكڑ نهيں تھى كه اس سے كوئى نكل بھاگتا، بلكه اس الله كى پكڑ تھى جو زبردست طاقت كا مالك هے اور كائنات كے هر معاملے ميں اسے پورى قدرت حاصل هے.

ان پيغمبروں اور ان كى نافرمان قوموں كے انجام كا ذكر كرنے كے بعد اب روئے سخن حضور صلى الله عليه وسلم اور كفار مكه كى طرف پھيرا جا رها هے.

UP
X
<>