قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 43
وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِندَهُمُ التَّوْرَاةُ فِيهَا حُكْمُ اللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِن بَعْدِ ذَلِكَ وَمَا أُوْلَئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ
اور یہ کیسے تم سے فیصلہ لینا چاہتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اﷲ کا فیصلہ درج ہے ؟ پھر اس کے بعد (فیصلے سے) منہ بھی پھیر لیتے ہیں ۔ دراصل یہ ایمان والے نہیں ہیں
آیت 43: وَکَیْفَ یُحَکِّمُوْنَکَ: ،،اور (اے نبی) یہ لوگ آپ کو کیسے حَکم بناتے ہیں ،،
وَعِنْدَہُمُ التَّوْرٰٹۃُ: ،،جبکہ ان کے پاس تورات موجود ہے،،
فِیْہَا حُکْمُ اللّٰہِ: ،،جس میں اللہ کا حکم موجود ہے،،
یہاں اللہ تعالیٰ نے یہود کی بدنیتی کو بالکل بے نقاب کر دیا ہے کہ اگر ان کی نیت درست ہو تو تورات سے راہنمائی حاصل کر لیں ۔
ثُمَّ یَتَوَلَّوْنَ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ: ،،پھر بھی وہ اس سے رو گردانی کرتے ہیں۔ ،،
وَمَآ اُولٰٓئِکَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ: ،،اور حقیقت میں یہ لوگ مؤمن نہیں ہیں۔ ،،
اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان سے تہی دست ہیں ، ان کے دل ایمان سے خالی ہیں ۔ یہ ہے ان کا اصل روگ۔