قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 45
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ
تیل کی تلچھٹ جیسا۔ وہ لوگوں کے پیٹ میں اس طرح جوش مارے گا
آیت ۴۵: کَالْمُہْلِ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِ: ’’پگھلے ہوئے تانبے کی طرح‘ کھولے گا پیٹوں کے اندر۔‘‘
اس درخت کا ذکر اس سے پہلے سورۃ الصافات کے دوسرے رکوع میں بھی ہو چکا ہے۔ اس کے شگوفے نہایت بد شکل‘ بد ذائقہ اور بدبودار ہوں گے‘ لیکن اہل جہنم اس کو کھانے پر مجبور ہوں گے۔ جب وہ بھوک سے بے حال ہو کر اس کو کھائیں گے تو وہ ان کے پیٹوں میں پگھلے ہوئے تانبے کی طرح جوش مارے گا۔