July 21, 2025

قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 37

أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ أَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ

بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے؟ ہم نے اُن سب کو ہلاک کر دیا، (کیونکہ) وہ یقینی طور پر مجرم لوگ تھے

آیت ۳۷:  اَہُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَّالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’کیا یہ بہتر ہیں یا ُتبع ّکی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے؟‘‘

          یمن کے قدیم بادشاہ ’’تبع‘‘ کہلاتے تھے۔ جس طرح پرانے زمانے میں مصر کے بادشاہوں کا لقب ’’فرعون‘‘ اور عراق کے بادشاہوں کا لقب ’’نمرود‘‘ تھا اسی طرح یمن کے بادشاہوں کا لقب ’’تبع‘‘ تھا۔

           اَہْلَکْنٰہُمْ اِنَّہُمْ کَانُوْا مُجْرِمِیْنَ: ’’ہم نے ان سب کو ہلاک کر دیا‘ بے شک و ہ سب کے سب مجرم تھے۔‘‘ 

UP
X
<>