August 21, 2025

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 52

أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلا يَكَادُ يُبِينُ

یا پھر مانو کہ میں اس شخص سے کہیں بہتر ہوں جو بڑا حقیر قسم کا ہے، اور اپنی بات کھل کر کہنا بھی اس کیلئے مشکل ہے

آیت ۵۲:  اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ ہٰذَا الَّذِیْ ہُوَ مَہِیْنٌ: ’’کیا میں بہتر نہیں ہوں اس سے جو ایک بے عزت آدمی ہے؟‘‘

          میں مصر کی حکومت اور اس کے معاشی وسائل کا بلاشرکت ِغیرے مالک ہوں۔ کیا یہ موسیٰ میرا مقابلہ کر سکتا ہے جو محض ہماری محکوم قوم کا ایک فرد ہے!

           وَّلَا یَکَادُ یُبِیْنُ : ’’اور صاف بات بھی نہیں کر سکتا!‘‘

          یہ خطابت پر بھی قادر نہیں ہے اور اپنا مدعا واضح طور پر بیان نہیں کر سکتا۔ 

UP
X
<>