قرآن کریم > الشورى >sorah 42 ayat 43
وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الأُمُورِ
اور یہ حقیقت ہے کہ جو کوئی صبر سے کام لے، اور درگذر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے
آیت ۴۳: وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ اِنَّ ذٰلِکَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ: ’’اور ہاں جو کوئی صبر کرے اور معاف کر دے تو یہ واقعتا بڑے ہمت کے کاموں میں سے ہے۔‘‘
بدلہ لینا اگرچہ مظلوم کا حق ہے، لیکن کسی خاص صورت حال میں اگر وہ صبر سے کام لیتے ہوئے اپنا یہ حق معاف کرنا چاہے تو بے شک یہ عزیمت کے اوصاف میں سے ہے۔
یہاں پر سیرت و کردار سے متعلق خصوصی اوصاف کا ذکر ختم ہوا۔ اس کے بعد کی آیات میں مکی سورتوں کے عمومی مضامین آ رہے ہیں۔