قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 163
إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ وَأَوْحَيْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإْسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالأَسْبَاطِ وَعِيسَى وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا
(اے پیغمبر !) ہم نے تمہارے پاس اسی طرح وحی بھیجی ہے جیسے نوح اور ان کے بعد دوسرے نبیوں کے پاس بھیجی تھی، اور ہم نے ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کی اولاد کے پاس، اور عیسیٰ، ایوب، یونس، ہارون اور سلیمان کے پاس بھی وحی بھیجی تھی، اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی
اس رکوع کے شروع میں انبیاء اور رسولوں کے ناموں کا ایک خوبصورت گلدستہ نظر آتا ہے۔ قرآن پاک میں متعدد ایسے مقامات ہیں جہاں ایسے گلدستے خوبصورتی سے سجائے گئے ہیں۔ یہاں آپ کو پے بہ پے انبیاء اور رسولوں کے نام ملیں گے اور پھر اُن میں سے بعض کی اضافی شانوں کا ذکر بھی ملے گا ۔ اس کے بعد فلسفہ ٔقرآن کے اعتبار سے ایک بہت اہم آیت بھی آئے گی‘ جس میں نبوت کا بنیادی مقصد اور اساسی فلسفہ بیان کیا گیا ہے۔
آیت 163: اِنَّــآ اَوْحَیْنَــآ اِلَـیْکَ کَمَآ اَوْحَیْنَــآ اِلٰی نُوْحٍ وَّالنَّبِیّينَ مِنْ بَعْدِہ: ’’(اے نبی) ہم نے آپ کی جانب بھی وحی کی ہے جیسے ہم نے نوح اور ان کے بعد بہت سے انبیا ء پر وحی کی تھی۔‘‘
وَاَوْحَیْنَــآ اِلٰٓی اِبْرٰہِیْمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ: ’’اور ہم نے ابراہیم ‘ اسماعیل ‘ اسحاق ‘ یعقوب اور اُن کی اولاد کی طرف بھی وحی کی‘‘
وَعِیْسٰی وَاَیُّوْبَ وَیُوْنُسَ وَہٰرُوْنَ وَسُلَیْمٰنَ وَاٰتَیْنَا دَاودَ زَبُوْرًا: ’’اور عیسی‘ ایوب ‘ یونس ‘ ہارون اور سلیمان کی طرف (بھی وحی کی)۔ اور داؤد کو تو ہم نے زبور (جیسی کتاب) عطا فرمائی۔‘‘