July 23, 2025

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 110

وَمَن يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَّحِيمًا 

اور جو شخص کوئی برا کام کر گذرے یا اپنی جان پر ظلم کر بیٹھے پھر اﷲ سے معافی مانگ لے تو وہ اﷲ کو بہت بخشنے والا، بڑا مہربان پائے گا

آیت 110:   وَمَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓءًا اَوْ یَظْلِمْ نَفْسَہ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّٰہَ یَجِدِ اللّٰہَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا:  ’’اور جو کوئی ُبری حرکت کر ے یا اپنی جان پر کوئی ظلم کر بیٹھے اور پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو پائے گا بخشنے والا‘ بہت رحم کرنے والا۔‘‘

            اس سلسلے میں سیدھی روش یہی ہے کہ غلطی یا خطا ہو گئی ہے تو اس کا اعتراف کر لو‘ اس جرم کی جو دُنیوی سزا ہے وہ بھگت لو اور اللہ سے استغفار کرو۔ اس طرح آخرت کی سزا سے چھٹکارا مل جائے گا۔

UP
X
<>