August 3, 2025

قرآن کریم > لقمان >sorah 31 ayat 26

لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

اﷲ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، بیشک اﷲ ہی ہے جو سب سے بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف

آیت ۲۶   لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: ’’ اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔‘‘

      لفظ اللہ کے ساتھ یہاں ’’لامِ تملیک‘‘ آیا ہے۔ یعنی آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب اللہ کی ملکیت ہے۔

        اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ: ’’یقینا اللہ ہی غنی ہے، بہت خوبیوں والا۔‘‘

      وہ بے نیاز ہے، اسے کوئی احتیاج نہیں ، وہ خود اپنی ذات میں ستودہ صفات ہے۔

UP
X
<>