August 6, 2025

قرآن کریم > لقمان >sorah 31 ayat 23

وَمَن كَفَرَ فَلا يَحْزُنكَ كُفْرُهُ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

(اے پیغمبر !) جس کسی نے کفر اپنا لیا ہے، تمہیں اُس کا کفر صدمے میں نہ ڈالے۔ آخر انہیں ہمارے پاس ہی تو لوٹنا ہے، پھر ہم اُنہیں بتائیں گے کہ اُنہوں نے کیا کیا ہے؟ یقینا اﷲ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کو بھی خوب جانتا ہے

آیت ۲۳   وَمَنْ کَفَرَ فَلَا یَحْزُنْکَ کُفْرُہٗ: ’’اور (اے نبی!) جو کوئی کفر کرے تو اُس کا کفر آپ کو رنجیدہ نہ کرنے پائے۔‘‘

        اِلَـیْنَا مَرْجِعُہُمْ فَنُـنَـبِّئُہُمْ بِمَا عَمِلُوْا: ’’ہماری ہی طرف ان سب کو لوٹنا ہے، پھر ہم انہیں آگاہ کر دیں گے ان کاموں کے بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے۔‘‘

        اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ: ’’ یقینا اللہ خوب جاننے والا ہے اسے بھی جو سینوں میں چھپا ہوا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>