قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 57
فَيَوْمَئِذٍ لاَّ يَنفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ
چنانچہ جن لوگوں نے ظلم کی راہ اپنائی تھی، اُس دن اُن کی معذرت اُنہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی، اور نہ اُن سے یہ کہا جائے گا کہ اﷲ کی ناراضی دور کرو
آیت ۵۷ فَیَوْمَئِذٍ لَّا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَعْذِرَتُہُمْ: ’’تو آج کے دن کچھ فائدہ نہیں پہنچائے گی ظالم لوگوں کو ان کی معذرت‘‘
جن لوگوں نے دنیا میں گناہ کی زندگی بسر کی اور ساری عمر ظلم و زیادتی کا رویہ اپنائے رکھا، قیامت کے دن ان کا معذرت کرنا، بہانے بنانا اور معافیاں مانگنا کام نہیں آئے گا۔
وَلَا ہُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ : ’’اور نہ ہی انہیں توبہ کا موقع دیا جائے گا۔‘‘
دنیا میں ہر شخص کے لیے موت کے آثار ظاہر ہونے تک (مَا لَمْ یُغَرْغِرْ) توبہ کا دروازہ کھلا رہتا ہے اور جو لوگ اپنی دُنیوی زندگی میں اس موقع سے فائدہ نہ اٹھائیں، قیامت کے دن انہیں یہ موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔