May 3, 2025

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 23

إِنِّي وَجَدتُّ امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَأُوتِيَتْ مِن كُلِّ شَيْءٍ وَلَهَا عَرْشٌ عَظِيمٌ

میں نے وہاں ایک عورت کو پایا جو اُن لوگوں پر بادشاہت کر رہی ہے، اور اُس کو ہر طرح کا سازوسامان دیا گیا ہے، اور اُس کا ایک شاندار تخت بھی ہے

آیت ۲۳   اِنِّیْ وَجَدْتُّ امْرَاَۃً تَمْلِکُہُمْ وَاُوْتِیَتْ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ : ’’میں نے ایک عورت کو ان پر حکومت کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اُسے ہر شے دی گئی ہے‘‘

      دنیا بھر کی نعمتیں اسے حاصل ہیں اور ہر طرح کا ساز و سامان اس کے پاس جمع ہے۔

      وَّلَہَا عَرْشٌ عَظِیْمٌ: ’’اور اُس کا تخت بہت عظیم الشان ہے۔‘‘

UP
X
<>