قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 111
قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الأَرْذَلُونَ
وہ لوگ بولے : ’’ کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں ، حالانکہ بڑے نیچے درجے کے لوگ تمہارے پیچھے لگے ہوئے ہیں؟‘‘
آیت ۱۱۱ قَالُوْٓا اَنُؤْمِنُ لَکَ وَاتَّبَعَکَ الْاَرْذَلُوْنَ: ’’انہوں نے کہا :کیا ہم تمہاری بات مانیں جبکہ تمہاری پیروی کرنے والے گھٹیا لوگ ہیں! ‘‘
حضرت نوح کی قوم کے سردار اور اشراف آپؑ کی دعوتِ حق کے جواب میں کہتے تھے کہ ہم آپ کو کیسے مان لیں جبکہ آپ کی پیروی اختیار کرنے والے تو ہمارے کمی ّکمین ہیں، ہمارے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لوگ ہیں جنہیں حقیر اور رذیل سمجھا جاتا ہے!