July 17, 2025

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 63

وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّورَ خُذُوا مَا آتَيْنَاكُمْ بِقُوَّةٍ وَاذْكُرُوا مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم سے (تورات پرعمل کرنے کا) عہد لیا تھا اور کوہِ طور کو تمہارے اوپراٹھا کھڑا کیا تھا (کہ) جو (کتاب) ہم نے تمہیں دی ہے اس کو مضبوطی سے تھامو اور اس میں جو کچھ (لکھا) ہے اس کو یاد رکھو تاکہ تمہیں تقوٰی حاصل ہو

آیت 63:  وَاِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَـکُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَـکُمُ الطُّوْرَ:  اور ذرا یاد کرو جب ہم نے تم سے قول وقرار لیا اور تمہارے اوپر اٹھا دیا کوہِ طور کو۔    

            بنی اسرائیل کو جب تورات دی گئی تو اُس وقت ان کے دلوں میں اللہ اوراس کی کتاب کی ہیبت ڈالنے اور خشیت پیدا کرنے کے لیے معجزانہ طور پر ایک ایسی کیفیت پیدا کی گئی کہ اُن کے اوپر کوہِ طور اٹھا کر معلق کر دیا گیا۔  اُس وقت ان سے کہا گیا:   ّ

             خُذُوْا مَـآ اٰتَـیْنٰــکُمْ بِقُوَّۃٍ:  پکڑو اس کو مضبوطی کے ساتھ جو ہم نے تم کو دیا ہے۔    

            اس کتاب تورات کو اور اس میں بیان کردہ احکامِ شریعت کو مضبوطی کے ساتھ تھام لو۔

              وَّاذْکُرُوْا مَا فِیْہِ :  اور یاد رکھو اسے جو کچھ کہ اس میں ہے ، 

              لَـعَلَّــکُمْ تَتَّقُوْنَ:  تاکہ تم بچ سکو۔ 

UP
X
<>