قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 190
وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ
اور ان لوگوں سے اﷲ کے راستے میں جنگ کرو جو تم سے جنگ کرتے ہیں اور زیادتی نہ کرو۔ یقین جانو کہ اﷲ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
آیت 190: وَقَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَـکُمْ: اور قتال کرو اللہ کی راہ میں ان سے جو تم سے قتال کر رہے ہیں ،
لیجیے قتال کا حکم آ گیا۔ سورۃ البقرۃ کے نصف ثانی کے مضامین کی جو چار لڑیاں میں نے گنوائی تھیں یعنی عبادات، معاملات، انفاق اور قتال ، یہ ان میں سے چوتھی لڑی ہے۔ فرمایا کہ اللہ کی راہ میں ان سے قتال کرو جو تم سے قتال کر رہے ہیں۔
وَلاَ تَعْتَدُوْا: لیکن حد سے تجاوز نہ کرو۔
اِنَّ اللّٰہَ لاَ یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ: بے شک اللہ تعالیٰ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔