August 5, 2025

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 82

كَلَّا ۭ سَيَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُوْنُوْنَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا 

یہ سب غلط بات ہے ! وہ تو ان کی عبادت ہی کا انکار کردیں گے، اور اُلٹے ان کے مخالف ہو جائیں گے

 آیت ۸۲:  کَلَّا سَیَکْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِہِمْ:    «ہر گز نہیں! وہ تو ان لوگوں کی عبادت کا انکار کر دیں گے»

            یہ مضمون قرآن میں بار بار آیا ہے کہ وہ ہستیاں جنہیں یہ لوگ اللہ کا شریک ٹھہراتے رہے ہوں گے، وہ فرشتے ہوں، اولیاء اللہ ہوں یا انبیاء ہوں، قیامت کے دن وہ سب ایسے مشرکین سے اظہارِ براءت کر دیں گے اور کہیں گے کہ ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا کہ تم لوگ دنیا میں ہماری پرستش کرتے رہے ہو، ہم سے دعائیں مانگتے رہے ہو اور سمجھتے رہے ہو کہ ہم تم لوگوں کو اللہ کے عذاب سے چھڑا لیں گے!

            وَیَکُوْنُوْنَ عَلَیْہِمْ ضِدًّا:    «اور(وہاں) وہ ان لوگوں کے مخالف ہو جائیں گے۔» 

UP
X
<>