April 30, 2025

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 2

ذِكْرُ رَحْمَةِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا 

یہ تذکرہ ہے اُس رحمت کا جو تمہارے پروردگار نے اپنے بندے زکریا پر کی تھی

آیت ۲:  ذِکْرُ رَحْمَتِ رَبِّکَ عَبْدَہُ زَکَرِیَّا:    «یہ ذکر ہے آپ کے رب کی رحمت کا جو اُس نے اپنے بندے زکریا پر کی۔»

            یہاں ذکر تو حضرت عیسیٰ کا کرنا مقصود ہے مگر آپ کے ذکر سے پہلے حضرت یحییٰ کا ذکر کیا جا رہا ہے، کیونکہ حضرت یحییٰ کی ولادت بھی تو ایک بہت بڑا معجزہ تھی۔ حضرت زکریا بہت بوڑھے ہو چکے تھے اور آپ کی اہلیہ بھی نہ صرف بوڑھی تھیں بلکہ عمر بھر بانجھ بھی رہی تھیں۔ ان حالات میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کوئی معمول کا واقعہ نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس واقعہ کو یہاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ِخاص کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔ 

UP
X
<>