April 30, 2025

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 2

وَاٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ وَجَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اَلَّا تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِيْ ‎وَكِيْلًا

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی، اور اُس کو بنی اِسرائیل کیلئے اس ہدایت کا ذریعہ بنایا تھا کہ تم میرے سوا کسی اور کو اپنا کارساز قرار نہ دینا

 آیت ۲:  وَاٰتَیْنَا مُوْسَی الْکِتٰبَ وَجَعَلْنٰہُ ہُدًی لِّبَنِیْٓ اِسْرَآئِیْل:   «اور ہم نے موسی ٰ کو کتاب (تورات) دی اور ہم نے اُسے ہدایت بنایا بنی اسرائیل کے لیے»

            یہاں تخصیص کر دی گئی کہ تورات تمام بنی نوع ِانسان کے لیے ہدایت نہیں تھی، بلکہ درحقیقت وہ صرف بنی اسرائیل کے لیے ایک ہدایت نامہ تھی۔  

              اَلاَّ تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِیْ وَکِیْلاً: «کہ تم مت بناؤ میرے سوا کسی کو کارساز۔»

            یعنی تورات توحید کا درس دیتی تھی۔ اس کی تعلیمات کا لب لباب یہ تھا کہ اللہ کے سوا کسی بھی دوسری ہستی یا ذات کو اپنا کارساز مت سمجھو، اسے چھوڑ کر کسی دوسرے پر بھروسہ یا توکل نہ کرو۔  

UP
X
<>